Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 4 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿مَا يُجَٰدِلُ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَلَا يَغۡرُرۡكَ تَقَلُّبُهُمۡ فِي ٱلۡبِلَٰدِ ﴾
[غَافِر: 4]
﴿ما يجادل في آيات الله إلا الذين كفروا فلا يغررك تقلبهم في﴾ [غَافِر: 4]
Abul Ala Maududi Allah ki aayat mein jhagde nahin karte magar sirf woh log jinhon ne kufr kiya hai. Iske baad duniya ke mulkon mein unki chalat phirat tumhein kisi dhoke mein na daale |
Ahmed Ali الله کی آیتوں میں نہیں جھگڑتے مگر وہ لوگ جو کافر ہیں پس ان کا شہرو ں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکا نہ دے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے |
Mahmood Ul Hassan وہی جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں جو منکر ہیں [۴] سو تجھ کو دھوکا نہ دے یہ بات کہ وہ چلتے پھرتے ہیں شہروں میں [۵] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ کی آیتوں کے بارے میں صرف کافر ہی جھگڑا کرتے ہیں۔ لہٰذا ان لوگوں کا (مختلف) شہروں میں (آزادی) کے ساتھ گھومنا پھرنا کہیں آپ کو دھوکہ میں نہ ڈال دے (کہ انہیں عذاب نہیں ہوگا)۔ |