Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 11 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ وَهِيَ دُخَانٞ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡأَرۡضِ ٱئۡتِيَا طَوۡعًا أَوۡ كَرۡهٗا قَالَتَآ أَتَيۡنَا طَآئِعِينَ ﴾
[فُصِّلَت: 11]
﴿ثم استوى إلى السماء وهي دخان فقال لها وللأرض ائتيا طوعا أو﴾ [فُصِّلَت: 11]
Abul Ala Maududi Phir woh aasmaan ki taraf mutwajjeh huwa Jo us waqt mehaz dhuwan (smoke) tha. Usne aasman aur zameen se kaha “wajood mein aa jao, khwa tum chaho ya na chaho.” Dono ne kaha “ hum aa gaye farma bardaron ki tarah” |
Ahmed Ali پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھؤاں تھا پس اس کو اور زمین کو فرمایا کہ خوشی سے آؤ یا جبر سے دونوں نے کہا ہم خوشی سے آئے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی سے آتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر چڑھا آسمان کو اور وہ دھواں ہو رہا تھا [۱۳] پھر کہا اسکو اور زمین کو آؤ تم دونوں خوشی سے یا زور سے وہ بولے ہم آئے خوشی سے [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جبکہ وہ دھوئیں کی شکل میں تھا اور اس سے اور زمین سے کہا کہ تم خوشی سے آؤ یا نخوشی سے تو دونوں نے کہا ہم خوشی خوشی آتے ہیں۔ |