Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 12 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَقَضَىٰهُنَّ سَبۡعَ سَمَٰوَاتٖ فِي يَوۡمَيۡنِ وَأَوۡحَىٰ فِي كُلِّ سَمَآءٍ أَمۡرَهَاۚ وَزَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَحِفۡظٗاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ ﴾
[فُصِّلَت: 12]
﴿فقضاهن سبع سموات في يومين وأوحى في كل سماء أمرها وزينا السماء﴾ [فُصِّلَت: 12]
Abul Ala Maududi Tab usne do din ke andar saath (seven) aasmaan bana diye, aur har aasmaan mein us ka kanoon wahee (reveal) kardiya. Aur aasmaan e duniya ko humne chiraagon (lamps) se aarasta (adorn) kiya aur isey khoob mehfooz kardiya. Yeh sab kuch ek zabardast hasti ka mansooba (plan) hai |
Ahmed Ali پھر انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا اور اس نے ہر ایک آسمان میں اس کا کام القا کیا اور ہم نے پہلے آسمان کو چراغوں سے زینت دی اور حفاظت کے لیے بھی یہ زبردست ہر چیز کے جاننے والے کا اندازہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر کر دیے وہ سات آسمان دو دن میں [۱۵] اور اتارا ہر آسمان میں حکم اُس کا [۱۶] اور رونق دی ہم نے سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور محفوظ کر دیا یہ سادھا ہوا ہے زبردست خبردار کا [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi پس اس (اللہ) نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا اور ہر آسمان میں اس کے معاملہ کی وحی کر دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے زینت بخشی اور اسے محفوظ کر دیا یہ اس (خدا) کی منصوبہ بندی ہے جو (ہر چیز پر) غالب ہے اور بڑا جاننے والا ہے۔ |