Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 28 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿ذَٰلِكَ جَزَآءُ أَعۡدَآءِ ٱللَّهِ ٱلنَّارُۖ لَهُمۡ فِيهَا دَارُ ٱلۡخُلۡدِ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَجۡحَدُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 28]
﴿ذلك جزاء أعداء الله النار لهم فيها دار الخلد جزاء بما كانوا﴾ [فُصِّلَت: 28]
Abul Ala Maududi Woh dozakh hai jo Allah ke dushmano ko badley mein milegi, usi mein hamesha hamesha ke liye inka ghar hoga. Yeh hai saza is jurm ki ke woh hamari aayat ka inkar karte rahey |
Ahmed Ali الله کے دشمنوں کی یہی سزا آگ ہی ہے ان کے لیے اس میں ہمیشہ رہنے کا گھر ہے اس کا بدلہ جو ہماری آیتوں کاانکار کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ خدا کے دشمنوں کا بدلہ ہے (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے |
Mahmood Ul Hassan یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی آگ اُن کا اسی میں گھر ہے سدا کو بدلا اس کا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے [۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi یہ دشمنانِ خدا کی سزا ہے یعنی دوزخ۔ ان کیلئے اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کا گھر ہے یہ ان کے اس جرم کی سزا ہے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے۔ |