Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 27 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَلَنُذِيقَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَذَابٗا شَدِيدٗا وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ أَسۡوَأَ ٱلَّذِي كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 27]
﴿فلنذيقن الذين كفروا عذابا شديدا ولنجزينهم أسوأ الذي كانوا يعملون﴾ [فُصِّلَت: 27]
Abul Ala Maududi In kaafiron ko hum sakht azaab ka maza chakha kar rahenge aur jo badhtareen harakaat yeh karte rahey hain unka poora poora badla inhein dengey |
Ahmed Ali پس ہم ضرور کافرو ں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور ہم ان کے بدترین اعمال کا بدلہ دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے |
Mahmood Ul Hassan سو ہم کو ضرور چکھانا ہے منکروں کو سخت عذاب اور ان کو بدلا دینا ہے برے سے کاموں کا جو وہ کرتے تھے [۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi ہم ان کافروں کو ضرور سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور وہ بدترین عمل کرتے ہیں ہم انہیں ضرور ان کی بدترین سزا دیں گے۔ |