Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 11 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿فَاطِرُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٰجٗا وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ أَزۡوَٰجٗا يَذۡرَؤُكُمۡ فِيهِۚ لَيۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَيۡءٞۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ ﴾
[الشُّوري: 11]
﴿فاطر السموات والأرض جعل لكم من أنفسكم أزواجا ومن الأنعام أزواجا يذرؤكم﴾ [الشُّوري: 11]
Abul Ala Maududi Aasmaano aur zameen ka banane waala, jisne tumhari apni jins se tumhare liye jodey (pairs) paida kiye, aur isi tarah jaanwaron mein bhi (unhi ke hum jins) jodey(pairs) banaye, aur is tareeqe se woh tumhari naslein (generations) phailata hai. Qayanat ki koi cheez uske mushabeh nahin, woh sab kuch sunnay aur dekhne wala hai |
Ahmed Ali وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہاری جنس سے تمہارے جوڑے بنائے اور چارپایوں کےبھی جوڑے بنائے تمہیں زمین میں پھیلاتا ہے کوئی چیز اس کی مثل نہیں اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے |
Mahmood Ul Hassan بنا نکالنے والا آسمانوں کا اور زمین کا بنا دیے تمہارے واسطے تمہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے [۱۲] بکھیرتا ہے تمکو اسی طرح [۱۳] نہیں ہے اس کی طرح کا سا کوئی [۱۴] اور وہی ہے سننے والا دیکھنے والا [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi (وہ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہاری جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کئے اور چوپایوں میں سے بھی جوڑے بنائے ہیں اس کے ذریعہ سے تمہیں پھیلاتا ہے (کائنات کی) کوئی چیز اس کی مثل (مانند) نہیں ہے وہ بڑا سننے والا اور بڑا دیکھنے والا ہے۔ |