×

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں، جسے 42:12 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ash-Shura ⮕ (42:12) ayat 12 in Urdu

42:12 Surah Ash-Shura ayat 12 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 12 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿لَهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ ﴾
[الشُّوري: 12]

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے، اُسے ہر چیز کا علم ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: له مقاليد السموات والأرض يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إنه بكل شيء, باللغة الأوردية

﴿له مقاليد السموات والأرض يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إنه بكل شيء﴾ [الشُّوري: 12]

Abul Ala Maududi
Aasmaano aur zameen ke khazano ki kunjiyan usi ke paas hain. Jisey chahta hai khula rizq deta hai aur jisey chahta hai napa tula deta hai. Usey har cheez ka ilm hai
Ahmed Ali
اس کے ہاتھ میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں روزی کشادہ کرتا ہے جس کی چاہے اور تنگ کر دیتا ہے بے شک وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے
Mahmood Ul Hassan
اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی پھیلا دیتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اور ماپ کر دیتا ہے وہ ہر چیز کی خبر رکھتا ہے [۱۶]
Muhammad Hussain Najafi
آسمانوں اور زمین (کے خزانوں) کی کنجیاں اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز کا بڑا جا ننے والا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek