Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 4 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَفِي خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِن دَآبَّةٍ ءَايَٰتٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ ﴾
[الجاثِية: 4]
﴿وفي خلقكم وما يبث من دابة آيات لقوم يوقنون﴾ [الجاثِية: 4]
Abul Ala Maududi Aur tumhari apni paidaish mein, aur un haiwanaat(janwaron) mein jinko Allah (zameen mein) phayla raha hai, badi nishaniyan hain un logon ke liye jo yaqeen laney waley hain |
Ahmed Ali اور (نیز) تمہارے پیدا کرنے میں اور جانوروں کے پھیلانے میں یقین والوں کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور تمہارے بنانے میں اور جس قدر پھیلا رکھے ہیں جانور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو یقین رکھتےہیں [۲] |
Muhammad Hussain Najafi اورخود تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں جن کو وہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے یقین رکھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ |