×

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو جو 46:3 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:3) ayat 3 in Urdu

46:3 Surah Al-Ahqaf ayat 3 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 3 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿مَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَمَّآ أُنذِرُواْ مُعۡرِضُونَ ﴾
[الأحقَاف: 3]

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو جو اُن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اُس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ما خلقنا السموات والأرض وما بينهما إلا بالحق وأجل مسمى والذين كفروا, باللغة الأوردية

﴿ما خلقنا السموات والأرض وما بينهما إلا بالحق وأجل مسمى والذين كفروا﴾ [الأحقَاف: 3]

Abul Ala Maududi
Humne zameen aur aasmaano ko aur un saari cheezon ko jo unke darmiyan hain bar-haqq aur ek muddat e khaas ke taayun ke saath paida kiya hai. Magar yeh kaafir log us haqeeqat se mooh moade hue hain jisse unko khabardar kiya gaya hai
Ahmed Ali
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان کے درمیان ہے کسی مصلحت ہی سے اور ایک خاص وقت تک کے لیے پیدا کیا ہے اورکافروں کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
ہم نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو انکے بیچ میں ہے سو ٹھیک کام پر اور ایک ٹھہرے وعدہ پر [۱] اور جو لوگ منکر ہیں وہ ڈر کو سن کر منہ پھیر لیتے ہیں [۲]
Muhammad Hussain Najafi
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو پیدا نہیں کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت تک اور جو کافر لوگ ہیں وہ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں وہ اس سے رُوگردانی کرتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek