Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 34 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَلَى ٱلنَّارِ أَلَيۡسَ هَٰذَا بِٱلۡحَقِّۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَرَبِّنَاۚ قَالَ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴾
[الأحقَاف: 34]
﴿ويوم يعرض الذين كفروا على النار أليس هذا بالحق قالوا بلى وربنا﴾ [الأحقَاف: 34]
Abul Ala Maududi Jis roz yeh kaafir aag ke saamne laye jayenge , us waqt unsey pucha jayega “ kya yeh haqq nahin hai?” yeh kahenge “ haan, hamare Rubb ki kasam (yeh waqai haqq hai)” Allah farmayega “ accha to ab azaab ka mazaa chakkho apne us inkar ki padash mein jo tum karte rahe thay” |
Ahmed Ali اور جس دن کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے (ان سے کہا جائے گا) کیا یہ امر واقعی نہیں ہے کہیں گے ہمیں اپنے رب کی قسم ضرور امر واقعی ہے ارشاد ہو گا تواپنے کفر کے بدلہ میں اس کا عذاب چکھو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو |
Mahmood Ul Hassan اور جس دن سامنے لائیں منکروں کو آگ کے کیا یہ ٹھیک نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے ہمارے رب کی [۶۱] کہا تو چکھو عذاب بدلا اس کا جو تم منکر ہوتے تھے [۶۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے (ان سے کہا جائے گا) کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ہمیں قَسم ہے اپنے پروردگار کی! ارشاد ہوگا اپنے کفر و انکارکی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو۔ |