Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 39 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿فَمَن تَابَ مِنۢ بَعۡدِ ظُلۡمِهِۦ وَأَصۡلَحَ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَتُوبُ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ ﴾
[المَائدة: 39]
﴿فمن تاب من بعد ظلمه وأصلح فإن الله يتوب عليه إن الله﴾ [المَائدة: 39]
Abul Ala Maududi Phir jo zulm karne ke baad tawba karey aur apni islah karle to Allah ki nazar e inayat phir uspar mayil ho jayegi, Allah bahut darguzar karne wala aur reham farmane wala hai |
Ahmed Ali پھر جس نے اپنے ظلم کے بعد توبہ کی اور اصلاح کر لی تو الله اس کی توبہ قبول کر لے گا بے شک الله بخشنے والا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیکوکار ہو جائے تو خدا اس کو معاف کر دے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر جس نے توبہ کہ اپنے ظلم کے پیچھے اور اصلاح کی تو اللہ قبول کرتا ہے اس کی توبہ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے [۱۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi پھر جو شخص توبہ کرلے اپنے ظلم سے اور (اپنی) اصلاح کر لے، تو یقینا اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |