Quran with Urdu translation - Surah Al-Waqi‘ah ayat 47 - الوَاقِعة - Page - Juz 27
﴿وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ ﴾
[الوَاقِعة: 47]
﴿وكانوا يقولون أئذا متنا وكنا ترابا وعظاما أئنا لمبعوثون﴾ [الوَاقِعة: 47]
Abul Ala Maududi Kehte thay “kya jab hum mar kar khaak ho jayengey aur haddiyon ka panjar reh jayengey to phir utha khadey kiye jayenge |
Ahmed Ali اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟ |
Mahmood Ul Hassan اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور ہو چکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے |
Muhammad Hussain Najafi اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟ |