Quran with Urdu translation - Surah Al-hadid ayat 15 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنكُمۡ فِدۡيَةٞ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ مَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُۖ هِيَ مَوۡلَىٰكُمۡۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ ﴾
[الحدِيد: 15]
﴿فاليوم لا يؤخذ منكم فدية ولا من الذين كفروا مأواكم النار هي﴾ [الحدِيد: 15]
Abul Ala Maududi Lihaza aaj na tumse koi fidiya kabool kiya jayega aur na un logon se jinhon ne khula khula kufr kiya tha. Tumhara thikana jahannum hai. Wahi tumhari khabar-giri karne wali hai aur yeh badtareen anjaam hai |
Ahmed Ali پس آج نہ تم سے کوئی تاوان لیا جائے گا اور نہ ان سے جنہوں نے انکار کیا تھا تمہارا سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہارا رفیق ہے اوربہت ہی بری جگہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے |
Mahmood Ul Hassan سو آج تم سے قبول نہ ہو گا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے تم سب کا گھر دوزخ ہے وہی ہے رفیق تمہاری اور بری جگہ جا پہنچے [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi پس آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان سے جنہوں نے کفر کیا تم سب کا ٹھکانہ آتشِ دوزخ ہے وہی تمہارے لئے اولیٰ اور (سزوار) ہے وہ بہت بری جائے بازگشت ہے۔ |