Quran with Urdu translation - Surah Al-Mujadilah ayat 3 - المُجَادلة - Page - Juz 28
﴿وَٱلَّذِينَ يُظَٰهِرُونَ مِن نِّسَآئِهِمۡ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُواْ فَتَحۡرِيرُ رَقَبَةٖ مِّن قَبۡلِ أَن يَتَمَآسَّاۚ ذَٰلِكُمۡ تُوعَظُونَ بِهِۦۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴾
[المُجَادلة: 3]
﴿والذين يظاهرون من نسائهم ثم يعودون لما قالوا فتحرير رقبة من قبل﴾ [المُجَادلة: 3]
Abul Ala Maududi Jo log apni biwiyon se zihar karein phir apni us baat se ruju (to go back) karein jo unhon ne kahi thi, to qabl iske ke dono ek dursre ko haath lagayein ,ek ghulaam azaad karna hoga. Issey tumko naseehat ki jati hai, Aur jo kuch tum karte ho Allah ussey bakhabar hai |
Ahmed Ali اور جو لوگ اپنی بیویوں سے اظہار کرتے ہیں پھر اس کہی ہوئی بات سے پھرنا چاہیں تو ایک غلام ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے آزاد کر دیں یہ اس کے لیے اس سے تمہیں نصیحت ہو اور الله جو کچھ تم کرتے ہو اس کی خبر رکھتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جسکو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہئے ایک بردہ پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں [۵] اس سے تم کو نصیحت ہو گی [۶] اور اللہ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو [۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں اور پھر اپنی کہی ہوئی بات سے رجوع کرنا چاہیں تو قبل اس کے کہ باہمی ازدواجی تعلق قائم کریں (شوہر کو) ایک غلام آزاد کرنا ہوگا۔ یہ بات ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ |