Quran with Urdu translation - Surah Al-hashr ayat 13 - الحَشر - Page - Juz 28
﴿لَأَنتُمۡ أَشَدُّ رَهۡبَةٗ فِي صُدُورِهِم مِّنَ ٱللَّهِۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ ﴾
[الحَشر: 13]
﴿لأنتم أشد رهبة في صدورهم من الله ذلك بأنهم قوم لا يفقهون﴾ [الحَشر: 13]
Abul Ala Maududi Inke dilon mein Allah se badh kar tumhara khauf hai, isliye ke yeh aisey log hain jo samajh boojh nahin rakhte |
Ahmed Ali البتہ تمہارا خوف ان کے دلوں میں الله (کے خوف) سے زیادہ ہے یہ اس لیے کہ وہ لوگ سمجھتے نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry (مسلمانو!) تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں خدا سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے |
Mahmood Ul Hassan البتہ تمہارا ڈر زیادہ ہے اُنکے دلوں میں اللہ کے ڈر سے یہ ا سلئے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے [۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi یقیناً تم لوگوں کا ڈر ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ ہے یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔ |