Quran with Urdu translation - Surah Al-hashr ayat 24 - الحَشر - Page - Juz 28
﴿هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡخَٰلِقُ ٱلۡبَارِئُ ٱلۡمُصَوِّرُۖ لَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[الحَشر: 24]
﴿هو الله الخالق البارئ المصور له الأسماء الحسنى يسبح له ما في﴾ [الحَشر: 24]
Abul Ala Maududi Woh Allah hi hai, jo takhleeq( creation) ka mansuba(plan) banane wala, aur usko nafiz karne wala, aur uske mutabik surat-gari (fashioner) karne wala hai. Uske liye behtareen naam hain. Har cheez jo aasmano aur zameen mein hai uski tasbeeh kar rahi hai, aur woh zabardast aur Hakeem hai |
Ahmed Ali وہی الله ہے پیدا کرنے والا ٹھیک ٹھیک بنانے والا صورت دینے والا اس کے اچھے اچھے نام ہیں سب چیزیں اسی کی تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہ اللہ ہے بنانے والا نکال کھڑا کرنے والا [۴۳] صورت کھینچنے والا [۴۴] اُسی کے ہیں سب نام خاصے (عمدہ) [۴۵] پاکی بول رہا ہے اُسکی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں [۴۶] اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا [۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi وہی اللہ (ہر چیز کا) ٹھیک اندازے کے مطابق پیدا کرنے والا (وجود میں لانے والا) اور صورت گری کرنے والا ہے اسی کیلئے سارے اچھے نام ہیں (اور) اسی کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ غالب آنے والا (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |