Quran with Urdu translation - Surah Al-hashr ayat 5 - الحَشر - Page - Juz 28
﴿مَا قَطَعۡتُم مِّن لِّينَةٍ أَوۡ تَرَكۡتُمُوهَا قَآئِمَةً عَلَىٰٓ أُصُولِهَا فَبِإِذۡنِ ٱللَّهِ وَلِيُخۡزِيَ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[الحَشر: 5]
﴿ما قطعتم من لينة أو تركتموها قائمة على أصولها فبإذن الله وليخزي﴾ [الحَشر: 5]
Abul Ala Maududi Tum logon ne khajooron (dates) ke jo darakht kaate ya jinko apne jadhon (roots) par khada rehne diya, yeh sab Allah hi ke izan se tha aur (Allah ne yeh izan isliye diya) taa-ke faasiqon ko zaleel-o-khaar karey |
Ahmed Ali مسلمانوں تم نے جو کھجور کا پیڑ کاٹ ڈالا یا اس کو اس کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا یہ سب الله کے حکم سے ہوا اور تاکہ وہ نافرمانوں کو ذلیل کرے |
Fateh Muhammad Jalandhry (مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے |
Mahmood Ul Hassan جو کاٹ ڈالا تم نے کھجور کا درخت یا رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر سو اللہ کے حکم سے [۹] اور تاکہ رسوا کرے نافرمانوں کو [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا یہ سب اللہ کی اجازت سے تھا اور تاکہ وہ فاسقوں کو رسوا کرے۔ |