Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 111 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿۞ وَلَوۡ أَنَّنَا نَزَّلۡنَآ إِلَيۡهِمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَحَشَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ كُلَّ شَيۡءٖ قُبُلٗا مَّا كَانُواْ لِيُؤۡمِنُوٓاْ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ يَجۡهَلُونَ ﴾
[الأنعَام: 111]
﴿ولو أننا نـزلنا إليهم الملائكة وكلمهم الموتى وحشرنا عليهم كل شيء قبلا﴾ [الأنعَام: 111]
Abul Ala Maududi Agar hum Farishtey bhi inpar nazil kardete aur murde inse baatein karte aur duniya bhar ki cheezon ko hum unki aankhon ke saamne jamaa kardete tab bhi yeh iman laney walay na thay, illa yeh ke mashiyat e ilahi yahi ho ke woh iman layein , magar aksar log nadaani ki baatein karte hain |
Ahmed Ali اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیں اور ان سے مردے باتیں بھی کریں اور ان کے سامنے ہم ہر چیز کو زندہ بھی کر دیں تو بھی یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں مگر یہ کہ الله چاہے لیکن اکثر ان میں سے جاہل ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرنے لگتے اور ہم سب چیزوں کو ان کے سامنے لا موجود بھی کر دیتے تو بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے اِلّا ماشائالله بات یہ ہے کہ یہ اکثر نادان ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور اگر ہم اتاریں ان پر فرشتے اور باتیں کریں ان سے مردے اور زندہ کر دیں ہم ہر چیز کو ان کےسامنے تو بھی یہ لوگ ہرگز ایمان لانےوالے نہیں مگر یہ کہ چاہے اللہ لیکن ان میں اکثر جاہل ہیں [۱۵۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے بھی نازل کر دیں اور ان سے مردے بھی کلام کریں اور خواہ ہم ہر چیز کو ان کے سامنے لاکھڑا کر دیں تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں مگر یہ کہ اللہ (اپنی قدرتِ قاہرہ سے) چاہے۔ لیکن اکثر لوگ جاہل ہیں۔ |