Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 129 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّي بَعۡضَ ٱلظَّٰلِمِينَ بَعۡضَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴾
[الأنعَام: 129]
﴿وكذلك نولي بعض الظالمين بعضا بما كانوا يكسبون﴾ [الأنعَام: 129]
Abul Ala Maududi Dekho, is tarha hum (aakhirat mein) zalimon ko ek dusre ka saathi banayenge us kamayi ki wajah se jo woh (duniya mein ek dusre ke saath milkar) karte thay |
Ahmed Ali اور اسی طرح ہم گنہگاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ان کے اعمال کے سبب سے ملا دیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور اسی طرح ہم ساتھ ملاویں گے گنہگاروں کو ایک کو دوسرے سے ان کے اعمال کے سبب [۱۷۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال (کرتوتوں) کی وجہ سے بعض کا سرپرست بناتے ہیں (یا ایک دوسرے پر مسلط کرتے ہیں)۔ |