×

کہو، اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سر 6:14 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:14) ayat 14 in Urdu

6:14 Surah Al-An‘am ayat 14 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 14 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿قُلۡ أَغَيۡرَ ٱللَّهِ أَتَّخِذُ وَلِيّٗا فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَهُوَ يُطۡعِمُ وَلَا يُطۡعَمُۗ قُلۡ إِنِّيٓ أُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ أَوَّلَ مَنۡ أَسۡلَمَۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴾
[الأنعَام: 14]

کہو، اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سر پرست بنا لوں؟ اُس خدا کو چھوڑ کر جو زمین و آسمان کا خالق ہے اور جو روزی دیتا ہے روزی لیتا نہیں ہے؟ کہو، مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں اُس کے آگے سر تسلیم خم کروں (اور تاکید کی گئی ہے کہ کوئی شرک کرتا ہے تو کرے) تو بہرحال مشرکوں میں شامل نہ ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل أغير الله أتخذ وليا فاطر السموات والأرض وهو يطعم ولا يطعم, باللغة الأوردية

﴿قل أغير الله أتخذ وليا فاطر السموات والأرض وهو يطعم ولا يطعم﴾ [الأنعَام: 14]

Abul Ala Maududi
Kaho, Allah ko chodh kar kya main kisi aur ko apna sarparast bana loon? Us khuda ko chodh kar jo zameen o aasmaan ka khaliq hai aur jo rozi deta hai rozi leta nahin hai (one who feeds but doesn’t need to be fed) ? Kaho, mujhey to yahi hukum diya gaya hai ke sabse pehle main uske aagey sar tasleem kham karoon (aur takeed ki gayi hai ke koi shirk karta hai to karey) tu bahar-haal mushrikon mein shamil na ho
Ahmed Ali
کہہ دو جو الله آُسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے کیا اس کے سوا کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا کہہ دو مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے اس کا فرمانبردار ہو جاؤں اور تو ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
کہو کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو مددگار بناؤں کہ (وہی تو) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی (سب کو) کھانا دیتا ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے پیغمبر!) مشرکوں میں نہ ہونا
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ دے کیا اور کسی کو بناؤں اپنا مددگار اللہ کے سوا جو بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا [۱۶] اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسکو کوئی نہیں کھلاتا [۱۷] کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے حکم مانوں [۱۸] اور تو ہرگز نہ ہو شرک والا
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) کہو کیا میں اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا سرپرست بناؤں؟ جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ہے جو (ساری مخلوق کو) روزی دیتا ہے (کھلاتا ہے) مگر اس کو کوئی روزی نہیں دیتا (اسے کوئی نہیں کھلاتا)۔ کہو۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان (خدا کے سامنے سر تسلیم جھکانے والا) بن کر رہوں اور یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ شرک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek