×

ان سے کہو کہ "لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی 6:150 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:150) ayat 150 in Urdu

6:150 Surah Al-An‘am ayat 150 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 150 - الأنعَام - Page - Juz 8

﴿قُلۡ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ يَشۡهَدُونَ أَنَّ ٱللَّهَ حَرَّمَ هَٰذَاۖ فَإِن شَهِدُواْ فَلَا تَشۡهَدۡ مَعَهُمۡۚ وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ وَهُم بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُونَ ﴾
[الأنعَام: 150]

ان سے کہو کہ "لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ ہی نے اِن چیزوں کو حرام کیا ہے" پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دینا، اور ہرگز اُن لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے، اور جو آخرت کے منکر ہیں، اور جو دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل هلم شهداءكم الذين يشهدون أن الله حرم هذا فإن شهدوا فلا, باللغة الأوردية

﴿قل هلم شهداءكم الذين يشهدون أن الله حرم هذا فإن شهدوا فلا﴾ [الأنعَام: 150]

Abul Ala Maududi
Inse kaho ke “lao apne woh gawah jo is baat ki shahadat dein ke Allah hi ne in cheezon ko haraam kiya hai”. Phir agar woh shahadat de dein to tum unke saath shahadat na dena, aur hargiz un logon ki khwahishat ke pichey na chalna jinhon ne hamari aayat ko jhutlaya hai, aur jo aakhirat ke munkir hain, aur jo dusron ko apne Rubb ka humsar banate hain
Ahmed Ali
ان سے کہہ دو اپنے گواہ لاؤ جو اس بات کی گواہی دیں کہ الله نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے پھر اگر وہ ایسی گواہی دیں توتو ان کا اعتبار نہ کر اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے اور جو آخرت پریقین نہیں رکھتے اور وہ اوروں کو اپنے رب کے برابر کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائیں کہ خدا نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ (آ کر) گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ کہ لاؤ اپنے گواہ جو گواہی دیں اس بات کی اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو پھر اگر وہ ایسی گواہی دیں بھی تو تو نہ اعتبار کر ان کا اور نہ چل ان کی خوشی پر جنہوں نے جھٹلایا ہمارے حکموں کو اور جو یقین نہینں کرتے آخرت کا اور وہ اپنے رب کے برابر کرتے ہیں اوروں کو [۲۰۲]
Muhammad Hussain Najafi
کہہ دیجئے! لاؤ اپنے ان گواہوں کو جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے اس کو حرام کیا ہے؟ اور اگر وہ (جھوٹی) گواہی دے بھی دیں تو آپ نہ ان کے ساتھ گواہی دیجئے اور نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کیجئے۔ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے۔ اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے پروردگار کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek