Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 156 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿أَن تَقُولُوٓاْ إِنَّمَآ أُنزِلَ ٱلۡكِتَٰبُ عَلَىٰ طَآئِفَتَيۡنِ مِن قَبۡلِنَا وَإِن كُنَّا عَن دِرَاسَتِهِمۡ لَغَٰفِلِينَ ﴾
[الأنعَام: 156]
﴿أن تقولوا إنما أنـزل الكتاب على طائفتين من قبلنا وإن كنا عن﴾ [الأنعَام: 156]
Abul Ala Maududi Ab tum yeh nahin keh sakte ke kitab to humse pehle ke do girohon ko di gayi thi, aur humko kuch khabar na thi ke woh kya padhte padhaate thay |
Ahmed Ali تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہم سے پہلے دو فرقوں پر کتاب نازل ہوئی تھی اورہم تو ان کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور اس لیے اتاری ہے) کہ (تم یوں نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دو ہی گروہوں پر کتابیں اتری تھیں اور ہم ان کے پڑھنے سے (معذور اور) بےخبر تھے |
Mahmood Ul Hassan اس واسطے کہ کبھی تم کہنے لگو کہ کتاب جو اتری تھی سو ان ہی دو فرقوں پر جو ہم سے پہلے تھے اور ہم کو تو ان کے پڑھنے پڑھانے کی خبر ہی نہ تھی [۲۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi (اور اس لیے بھی نازل کی ہے کہ) تم یہ (نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دو گروہوں (یہود و نصاریٰ) پر تو کتاب (تورات و انجیل) نازل کی گئی۔ اور ہم تو (عرب ہونے کی وجہ سے) ان کے پڑھنے پڑھانے سے غافل و بے خبر تھے۔ |