Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 26 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَهُمۡ يَنۡهَوۡنَ عَنۡهُ وَيَنۡـَٔوۡنَ عَنۡهُۖ وَإِن يُهۡلِكُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُونَ ﴾
[الأنعَام: 26]
﴿وهم ينهون عنه وينأون عنه وإن يهلكون إلا أنفسهم وما يشعرون﴾ [الأنعَام: 26]
Abul Ala Maududi Woh is amr e haqq ko qabool karne se logon ko roakte hain aur khud bhi issey door bhaagte hain (woh samajte hain ke is harakat se woh tumhara kuch bigaad rahey hain) halanke dar asal woh khud apni hi tabahi ka samaan kar rahey hain magar unhein iska shahoor nahin hai |
Ahmed Ali اور یہ لوگ اس سے روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور انہیں ہلاک کر تے مگر اپنے آپ کو اور سمجھتے نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ اس سے (اوروں کو بھی) روکتے ہیں اور خود بھی پرے رہتے ہیں مگر (ان باتوں سے) اپنے آپ ہی کو ہلاک کرتے ہیں اور (اس سے) بےخبر ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور یہ لوگ روکتے ہیں اس سے اور بھاگتے ہیں اس سے اور نہیں ہلاک کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi یہ ایسے (ناہنجار) ہیں کہ دوسروں کو بھی اس (پیغمبرِ اسلام یا قرآن) سے روکتے ہیں۔ اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور وہ (اپنی اس روش سے کسی اور کو نہیں) اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔ |