×

تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، مگر 6:34 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:34) ayat 34 in Urdu

6:34 Surah Al-An‘am ayat 34 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 34 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿وَلَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِكَ فَصَبَرُواْ عَلَىٰ مَا كُذِّبُواْ وَأُوذُواْ حَتَّىٰٓ أَتَىٰهُمۡ نَصۡرُنَاۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَٰتِ ٱللَّهِۚ وَلَقَدۡ جَآءَكَ مِن نَّبَإِيْ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴾
[الأنعَام: 34]

تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، مگر اس تکذیب پر اور اُن اذیتوں پر جو انہیں پہنچائی گئیں، انہوں نے صبر کیا، یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی اللہ کی باتوں کو بدلنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے، اور پچھلے رسولوں کے ساتھ جو کچھ پیش آیا اس کی خبریں تمہیں پہنچ ہی چکی ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولقد كذبت رسل من قبلك فصبروا على ما كذبوا وأوذوا حتى أتاهم, باللغة الأوردية

﴿ولقد كذبت رسل من قبلك فصبروا على ما كذبوا وأوذوا حتى أتاهم﴾ [الأنعَام: 34]

Abul Ala Maududi
Tumse pehle bhi bahut se Rasool jhutlaye ja chuke hain, magar us takzeeb par aur un aziyaton (persecution) par jo unhein pahunchayi gayi unhon ne sabr kiya, yahan tak ke unhein hamari madad pahunch gayi. Allah ki baaton ko badalne ki taaqat kisi mein nahin hai, aur pichle Rasoolon ke saath jo kuch pesh aaya uski khabrein tumhein pahunch hi chuki hain
Ahmed Ali
اور بہت سے رسول تم سے پہلے جھٹلائے گئے پھر انہوں نےجھٹلائے جانے پر صبر کیا اور ایذا دیے گئے یہاں تک کہ ان کو ہماری مدد پہنچی اور الله کے فیصلے کوئی بدل نہیں سکتا اور تمہیں پیغمبروں کے حالات کچھ پہنچ چکے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم سے پہلے کبھی پیغمبر جھٹلائے جاتے رہے تو وہ تکذیب اور ایذا پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد پہنچتی رہی اور خدا کی باتوں کو کوئی بھی بدلنے والا نہیں۔ اور تم کو پیغمبروں (کے احوال) کی خبریں پہنچ چکی ہیں (تو تم بھی صبر سے کام لو)
Mahmood Ul Hassan
اور جھٹلائے گئے ہیں بہت سے رسول تجھ سے پہلے پس صبر کرتے رہے جھٹلانے پر اور ایذا پر یہاں تک کہ پہنچی ان کو مدد ہماری اور کوئی نہیں بدل سکتا للہ کی باتیں اور تجھ کو پہنچ چکے ہیں کچھ حالات رسولوں کے [۳۸]
Muhammad Hussain Najafi
بے شک آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کو جھٹلایا گیا۔ تو انہوں نے جھٹلائے جانے اور اذیت پہنچائے جانے پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد ان کے پاس آئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور پیغمبروں کی کچھ خبریں تو آپ کو پہنچ ہی چکی ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek