Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 44 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُكِّرُواْ بِهِۦ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ أَبۡوَٰبَ كُلِّ شَيۡءٍ حَتَّىٰٓ إِذَا فَرِحُواْ بِمَآ أُوتُوٓاْ أَخَذۡنَٰهُم بَغۡتَةٗ فَإِذَا هُم مُّبۡلِسُونَ ﴾
[الأنعَام: 44]
﴿فلما نسوا ما ذكروا به فتحنا عليهم أبواب كل شيء حتى إذا﴾ [الأنعَام: 44]
Abul Ala Maududi Phir jab unhon ne us naseehat ko, jo unhein ki gayi thi, bhula diya to humne har tarah ki khush-haaliyon ke darwaze unke liye khol diye, yahan tak ke jab woh un bakshihon mein jo unhein ata ki gayi thi khoob magan ho gaye to achanak humne unhein pakad liya aur ab haal yeh tha ke woh har khair se mayous thay |
Ahmed Ali پھر جب وہ اس نصیحت کو بھول گئے جو ان کو کی گئی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں پر خوش ہو گئےجو انہیں دی گئیں تھیں ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا وہ اس وقت نا امید ہوکر کر رہ گئے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کے گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب وہ بھول گئے اس نصیحت کو جو انکو کی گئ تھی کھول دیے ہم نے ان پر دروازے ہر چیز کے یہاں تک کہ جب وہ خوش ہوئے ان چیزوں پر جو انکو دی گئیں پکڑ لیا ہم نے انکو اچانک پس اس وقت وہ رہ گئے نا امید [۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب انہوں نے اس نصیحت کو بھلا دیا جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے (ابتلا و امتحان کے طور پر) ان کے لئے ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ وہ عطا کردہ چیزوں (نعمتوں) سے خوب خوش ہوگئے اور اترانے لگے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا۔ تو وہ ایک دم مایوس ہوگئے۔ |