Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 66 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَكَذَّبَ بِهِۦ قَوۡمُكَ وَهُوَ ٱلۡحَقُّۚ قُل لَّسۡتُ عَلَيۡكُم بِوَكِيلٖ ﴾
[الأنعَام: 66]
﴿وكذب به قومك وهو الحق قل لست عليكم بوكيل﴾ [الأنعَام: 66]
Abul Ala Maududi Tumhari qaum uska inkar kar rahi hai halaanke woh haqeeqat hai. Insey kehdo ke main tumpar hawaladaar nahin banaya gaya hoon |
Ahmed Ali اور تیری قوم نے اسے جھٹلایا ہے حالانکہ وہ حق ہے کہہ دو میں تمہارا ذمہ دار نہیں بنایا گیا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا داروغہ نہیں ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور اسکو جھوٹ بتلایا تیری قوم نے حالانکہ وہ حق ہے تو کہہ دے کہ میں نہیں تم پر داروغہ |
Muhammad Hussain Najafi اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے کہہ دیجیے کہ میں تمہارا وکیل (نگہبان) نہیں ہوں۔ |