×

کہو، وہ اِس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر 6:65 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:65) ayat 65 in Urdu

6:65 Surah Al-An‘am ayat 65 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 65 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿قُلۡ هُوَ ٱلۡقَادِرُ عَلَىٰٓ أَن يَبۡعَثَ عَلَيۡكُمۡ عَذَابٗا مِّن فَوۡقِكُمۡ أَوۡ مِن تَحۡتِ أَرۡجُلِكُمۡ أَوۡ يَلۡبِسَكُمۡ شِيَعٗا وَيُذِيقَ بَعۡضَكُم بَأۡسَ بَعۡضٍۗ ٱنظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ ٱلۡأٓيَٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَفۡقَهُونَ ﴾
[الأنعَام: 65]

کہو، وہ اِس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے دیکھو، ہم کس طرح بار بار مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں شاید کہ یہ حقیقت کو سمجھ لیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل هو القادر على أن يبعث عليكم عذابا من فوقكم أو من, باللغة الأوردية

﴿قل هو القادر على أن يبعث عليكم عذابا من فوقكم أو من﴾ [الأنعَام: 65]

Abul Ala Maududi
Kaho, woh ispar qadir hai ke tumpar koi azaab upar se nazil karde, ya tumhare qadamon ke nichey se barpa karde, ya tumhein girohon mein taqseem karke ek giroh ko dusre giroh ki taqat ka maza chakhwa de. Dekho, hum kis tarah baar baar mukhtalif tareeqon se apni nishaniyan inke saamne pesh kar rahey hain shayad ke yeh haqeeqat ko samajh lein
Ahmed Ali
کہہ دو وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر عذاب اوپر سے بھیجے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے یا تمہیں مختلف فرقے کر کے ٹکرا دے اور ایک کودوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے دیکھو ہم کس طرح مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ اسی کو قدرت ہے اس پر کہ بھیجے تم پر عذاب [۷۶] اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے یا بھڑا دے تم کو مختلف فرقے کر کے اور چکھاوے ایک کو لڑائی ایک کی [۷۷] دیکھ کس کس طرح ہم بیان کرتے ہیں آیتوں کو تاکہ وہ سمجھ جاویں [۷۸]
Muhammad Hussain Najafi
کہہ دو وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب نازل کرے تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے (بھیج دے)۔ یا تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کرکے اور باہم خلط ملط کرکے ٹکرا دے اور تم میں سے بعض کو بعض کی طاقت و سختی کا مزا چکھا دے۔ دیکھیے ہم کس طرح الٹ پھیر کرکے اپنی آیات (دلیلوں) اور نشانیوں کو بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek