Quran with Urdu translation - Surah As-saff ayat 7 - الصَّف - Page - Juz 28
﴿وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعَىٰٓ إِلَى ٱلۡإِسۡلَٰمِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الصَّف: 7]
﴿ومن أظلم ممن افترى على الله الكذب وهو يدعى إلى الإسلام والله﴾ [الصَّف: 7]
Abul Ala Maududi Ab bhala us shaks se bada zaalim aur kaun hoga jo Allah par jhutey bohtan bandhey halaanke usey Islam (Allah ke aagey sar-e-itaat jhuka deney) ki dawat di ja rahi ho? Aisey zaalimon ko Allah hidayat nahin diya karta |
Ahmed Ali اور اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو الله پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسلام کی طرف اسے بلایا جارہا ہو اور ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا |
Mahmood Ul Hassan اور اس سے زیادہ بے انصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ اور اُسکو بلاتے ہیں مسلمان ہونے کو [۷] اور اللہ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو [۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا) |