Quran with Urdu translation - Surah Al-Munafiqun ayat 2 - المُنَافِقُونَ - Page - Juz 28
﴿ٱتَّخَذُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُمۡ جُنَّةٗ فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ إِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[المُنَافِقُونَ: 2]
﴿اتخذوا أيمانهم جنة فصدوا عن سبيل الله إنهم ساء ما كانوا يعملون﴾ [المُنَافِقُونَ: 2]
Abul Ala Maududi Inhon ne apni kasamo ko dhaal bana rakkha hai aur is tarah yeh Allah ke raste se khud rukte aur duniya ko roakte hain. Kaisi buri harkatein hain jo yeh log kar rahey hain |
Ahmed Ali انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا کر رکھا ہے پھر (لوگوں کو) الله کی راہ سے روکتے ہیں بے شک کیسا برا کام ہے جو وہ کر رہے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں |
Mahmood Ul Hassan انہوں نے رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال بنا کر [۳] پھر روکتے ہیں اللہ کی راہ سے یہ لوگ برے کام ہیں جو کر رہے ہیں [۴] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس اس طرح وہ خود اللہ کی راہ سے رکتے ہیں اور دوسروں کو روکتے ہیں بیشک بہت برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔ |