×

اے نبیؐ، جب یہ منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں 63:1 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Munafiqun ⮕ (63:1) ayat 1 in Urdu

63:1 Surah Al-Munafiqun ayat 1 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Munafiqun ayat 1 - المُنَافِقُونَ - Page - Juz 28

﴿إِذَا جَآءَكَ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ قَالُواْ نَشۡهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُۥ وَٱللَّهُ يَشۡهَدُ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَكَٰذِبُونَ ﴾
[المُنَافِقُونَ: 1]

اے نبیؐ، جب یہ منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں "ہم گواہی دیتے ہیں کہ آ پ یقیناً اللہ کے رسول ہیں" ہاں، اللہ جانتا ہے کہ تم ضرور اُس کے رسول ہو، مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعی جھوٹے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إذا جاءك المنافقون قالوا نشهد إنك لرسول الله والله يعلم إنك لرسوله, باللغة الأوردية

﴿إذا جاءك المنافقون قالوا نشهد إنك لرسول الله والله يعلم إنك لرسوله﴾ [المُنَافِقُونَ: 1]

Abul Ala Maududi
Aey Nabi, jab yeh munafiq (hypocrites) tumhare paas aate hain to kehte hain “hum gawahi dete hain ke aap yaqeenan Allah ke Rasool hain, “haan, Allah janta hai ke tum zaroor uske Rasool ho, magar Allah gawahi deta hai ke yeh munafiq qataii jhootey hain
Ahmed Ali
جب آپ کے پاس منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک آپ الله کے رسول ہیں اور الله جانتا ہے کہ بے شک آپ اس کے رسول ہیں اور الله گواہی دیتا ہے کہ بے شک منافق جھوٹے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں
Mahmood Ul Hassan
جب آئیں تیرے پاس منافق کہیں ہم قائل ہیں تو رسول ہے اللہ کا [۱] اور اللہ جانتا ہے کہ تو اُس کا رسول ہے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹے ہیں [۲]
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) جب منافق لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بےشک آپ اللہ کے رسول(ص) ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یقیناً آپ اس کے رسول(ص) ہیں لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق بالکل جھوٹے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek