Quran with Urdu translation - Surah At-Taghabun ayat 11 - التغَابُن - Page - Juz 28
﴿مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ يَهۡدِ قَلۡبَهُۥۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ ﴾
[التغَابُن: 11]
﴿ما أصاب من مصيبة إلا بإذن الله ومن يؤمن بالله يهد قلبه﴾ [التغَابُن: 11]
Abul Ala Maududi Koi museebat kabhi nahi aati magar Allah ke izan(Allah’s leave) hi se aati hai. Jo shakhs Allah par iman rakhta ho Allah uske dil ko hidayat bakshta hai. Aur Allah ko har cheez ka ilm hai |
Ahmed Ali الله کے حکم کے بغیر کوئی مصیبت بھی نہیں آتی اور جو الله پر ایمان رکھتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور الله ہر چیز جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے |
Mahmood Ul Hassan نہیں پہنچتی کوئی تکلیف بدون حکم اللہ کے اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر وہ راہ بتلائے اسکے دل کو [۱۴] اور اللہ کو ہر چیز معلوم ہے [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi کوئی مصیبت (کسی پر) نہیں آتی مگر اللہ کے اذن و اجازت سے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو صحیح راستہ دکھاتا ہے اور اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔ |