Quran with Urdu translation - Surah Al-Mulk ayat 9 - المُلك - Page - Juz 29
﴿قَالُواْ بَلَىٰ قَدۡ جَآءَنَا نَذِيرٞ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٍ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا فِي ضَلَٰلٖ كَبِيرٖ ﴾
[المُلك: 9]
﴿قالوا بلى قد جاءنا نذير فكذبنا وقلنا ما نـزل الله من شيء﴾ [المُلك: 9]
Abul Ala Maududi Woh jawab denge “haan ,khabardaar karne wala hamare paas aaya tha,magar humne usey jhutla diya aur kaha Allah ne kuch bhi nazil nahin kiya hai, tum badi gumraahi mein padey huey ho” |
Ahmed Ali وہ کہیں گے ہاں بے شک ہمارے پاس ڈرنے والا آیا تھا پر ہم نے جھٹلا دیا اور کہہ دیا کہ الله نے کچھ بھی نازل نہیں کیا تم خود بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو |
Mahmood Ul Hassan وہ بولیں کیوں نہیں ہمارے پاس پہنچا تھا ڈر سنانے والا پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا نہیں اتاری اللہ نے کوئی چیز تم تو پڑے ہوئے ہو بڑے بہکاوے میں [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi وہ کہیں گے ہاں بےشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے (اسے) جھٹلایا اور کہا کہ اللہ نے کوئی بھی چیز نازل نہیں کی تم بڑی گمراہی میں مبتلا ہو۔ |