Quran with Urdu translation - Surah Al-haqqah ayat 7 - الحَاقة - Page - Juz 29
﴿سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ ﴾
[الحَاقة: 7]
﴿سخرها عليهم سبع ليال وثمانية أيام حسوما فترى القوم فيها صرعى كأنهم﴾ [الحَاقة: 7]
Abul Ala Maududi Allah taala ne usko musalsal saat (seven) raat aur aath (eight) din unpar musallat rakkha (tum wahan hotey to) dekhte ke woh wahan is tarah pachade paday jaise woh khajoor ke boseeda (rotten) taney (trunks) hon |
Ahmed Ali وہ ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار چلتی رہی (اگر تو موجود ہوتا) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا کہ گھری ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے |
Mahmood Ul Hassan مقرر کر دیا اُسکو اُن پر سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار پھر تو دیکھے کہ وہ لوگ اُس میں بچھڑ گئے گویا وہ ڈھنڈ ہیں کھجور کے کھوکھلے [۶] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ نے اسے مسلسل سات رات اور آٹھ دن تک ان پر مسلط رکھا تم (اگر وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ اس طرح گرے پڑے ہیں کہ گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہیں۔ |