Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 105 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿حَقِيقٌ عَلَىٰٓ أَن لَّآ أَقُولَ عَلَى ٱللَّهِ إِلَّا ٱلۡحَقَّۚ قَدۡ جِئۡتُكُم بِبَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ فَأَرۡسِلۡ مَعِيَ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴾
[الأعرَاف: 105]
﴿حقيق على أن لا أقول على الله إلا الحق قد جئتكم ببينة﴾ [الأعرَاف: 105]
Abul Ala Maududi Mera mansab yahi hai ke Allah ka naam lekar koi baat haqq ke siwa na kahoon. Main tum logon ke paas tumhare Rubb ki taraf se sareeh daleel e mamuriyat lekar aaya hoon. Lihaza tu bani Israel ko mere saath bhej de.” |
Ahmed Ali میرے لیے یہی مناسب ہے کہ سوائے سچ کے کوئی بات خدا کی طرف منسوب نہ کروں میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک بڑی دلیل لایا ہوں پس بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے |
Fateh Muhammad Jalandhry مجھ پر واجب ہے کہ خدا کی طرف سے جو کچھ کہوں سچ ہی کہوں۔ میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں۔ سو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ جانے کی رخصت دے دیجیے |
Mahmood Ul Hassan قائم ہوں اس بات پر کہ نہ کہوں اللہ کی طرف سے مگر جو سچ ہے لایا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی [۱۲۶] سو بھیجدے میرےساتھ بنی اسرائیل کو [۱۲۷] |
Muhammad Hussain Najafi میرے لئے ضروری ہے کہ اللہ کے بارے میں حق کے سوا کوئی بات نہ کہوں میں تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں۔ پس تو بنی اسرائیل کو (آزاد کرکے) میرے ساتھ بھیج دے۔ |