Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 12 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسۡجُدَ إِذۡ أَمَرۡتُكَۖ قَالَ أَنَا۠ خَيۡرٞ مِّنۡهُ خَلَقۡتَنِي مِن نَّارٖ وَخَلَقۡتَهُۥ مِن طِينٖ ﴾
[الأعرَاف: 12]
﴿قال ما منعك ألا تسجد إذ أمرتك قال أنا خير منه خلقتني﴾ [الأعرَاف: 12]
Abul Ala Maududi Pucha, “ tujhey kis cheez ne sajda karne se roka jabke maine tujhko hukum diya tha?” bola , main ussey behtar hoon. Tu nay mujhey aag se paida kiya hai aur usey mitti se” |
Ahmed Ali فرمایاتجھے سجدہ کرنے سے کس چیز نے منع کیا ہے جب کہ میں نے تجھے حکم دیا کہا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے بنایا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (خدا نے) فرمایا جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا۔ اس نے کہا کہ میں اس سے افضل ہوں۔ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے بنایا ہے |
Mahmood Ul Hassan کہا تجھ کو کیا مانع تھا کہ تو نے سجدہ نہ کیا جب میں نے حکم دیا بولا میں اس سے بہتر ہوں مجھ کو تو نے بنایا آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے |
Muhammad Hussain Najafi (خدا نے) فرمایا: جب میں نے تجھے حکم دیا تھا تو تجھے کس چیز نے روکا؟ کہا میں اس (آدم(ع)) سے بہتر ہوں کیونکہ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ |