Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 123 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿قَالَ فِرۡعَوۡنُ ءَامَنتُم بِهِۦ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّ هَٰذَا لَمَكۡرٞ مَّكَرۡتُمُوهُ فِي ٱلۡمَدِينَةِ لِتُخۡرِجُواْ مِنۡهَآ أَهۡلَهَاۖ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ ﴾
[الأعرَاف: 123]
﴿قال فرعون آمنتم به قبل أن آذن لكم إن هذا لمكر مكرتموه﴾ [الأعرَاف: 123]
Abul Ala Maududi Firoun ne kaha “ tum ispar iman le aaye qabl iske ke main tumhein ijazat doon? Yaqeenan yeh koi khufiya saazish thi jo tum logon ne is daar-us-sultanat mein ki taa-ke iske maalikon ko iqtedar se be-dakhal kardo. Accha to iska nateeja ab tumhein maloom hua jata hai |
Ahmed Ali فرعون نے کہا تم اس پر میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تو مکر ہے جو تم سب نے اس شہر میں بنایا ہے تاکہ اس شہر کے رہنے والوں کو نکال دو سو اب تمہیں معلوم ہو جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry فرعون نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے؟ بےشک یہ فریب ہے جو تم نے مل کر شہر میں کیا ہے تاکہ اہلِ شہر کو یہاں سے نکال دو۔ سو عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کرلو گے |
Mahmood Ul Hassan بولا فرعون کیا تم ایمان لے آئے اس پر میری اجازت سے پہلے یہ تو مکر ہے جو بنایا تم سب نے اس شہر میں تاکہ نکال دو اس شہر سے اسکے رہنے والوں کو سو اب تم کو معلوم ہو جائے گا [۱۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں؟ یقینا یہ کوئی خفیہ سازش ہے جو تم لوگوں نے کی ہے۔ تاکہ تم شہر کے باشندوں کو اس سے باہر نکالو۔ عنقریب تمہیں (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا۔ |