×

ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایا اور آخرت کی پیشی کا 7:147 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:147) ayat 147 in Urdu

7:147 Surah Al-A‘raf ayat 147 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 147 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَلِقَآءِ ٱلۡأٓخِرَةِ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡۚ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[الأعرَاف: 147]

ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایا اور آخرت کی پیشی کا انکار کیا اُس کے سارے اعمال ضائع ہو گئے کیا لوگ اِس کے سوا کچھ اور جزا پا سکتے ہیں کہ جیسا کریں ویسا بھریں؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والذين كذبوا بآياتنا ولقاء الآخرة حبطت أعمالهم هل يجزون إلا ما كانوا, باللغة الأوردية

﴿والذين كذبوا بآياتنا ولقاء الآخرة حبطت أعمالهم هل يجزون إلا ما كانوا﴾ [الأعرَاف: 147]

Abul Ala Maududi
Hamari nishaniyon ko jis kisi ne jhutlaya aur aakhirat ki peshi ka inkar kiya uske saarey aamal zaya ho gaye. Kya log iske siwa kuch aur jaza paa sakte hain ke jaisa karein waisa bharein?”
Ahmed Ali
اور جنھوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہو گئے انہیں وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا ان کے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔ یہ جیسے عمل کرتے ہیں ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا
Mahmood Ul Hassan
اور جنہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو برباد ہوئیں ان کی محنتیں وہی بدلا پائیں گے جو کچھ عمل کرتے تھے [۱۷۶]
Muhammad Hussain Najafi
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے پس انہیں جزا یا سزا نہیں دی جائے گی مگر انہی اعمال کی جو وہ (دار دنیا میں) کرتے تھے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek