Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 185 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿أَوَلَمۡ يَنظُرُواْ فِي مَلَكُوتِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٖ وَأَنۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَدِ ٱقۡتَرَبَ أَجَلُهُمۡۖ فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الأعرَاف: 185]
﴿أو لم ينظروا في ملكوت السموات والأرض وما خلق الله من شيء﴾ [الأعرَاف: 185]
Abul Ala Maududi Kya in logon ne aasman o zameen e intezam par kabhi gaur nahin kiya aur kisi cheez ko bhi jo khuda ne paida ki hai aankhein khol kar nahin dekha? Aur kya yeh bhi unhon ne nahin socha ke shayad inki mohlat e zindagi poori honay ka waqt kareeb aa laga ho? Phir aakhir paigambar ki is tambeeh (warning) ke baad aur kaunsi baat aisi ho sakti hai jispar yeh iman layein |
Ahmed Ali اور کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی سلطنت کو نہیں دیکھا اور دوسری چیزوں کو جو الله نے پیدا کی ہیں اور یہ کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی ہو پھرقرآن کے بعد کس بات پر یہ لوگ ایمان لائيں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی بادشاہت میں جو چیزیں خدا نے پیدا کی ہیں ان پر نظر نہیں کی اور اس بات پر (خیال نہیں کیا) کہ عجب نہیں ان (کی موت) کا وقت نزدیک پہنچ گیا ہو۔ تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے |
Mahmood Ul Hassan کیا انہوں نے نظر نہیں کی سلطنت میں آسمان اور زمین کی اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے ہر چیز سے اور اس میں کہ شاید قریب آ گیا ہو ان کا وعدہ [۲۲۴] سو اس کے پیچھے کس بات پر ایمان لائیں گے [۲۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں اور ان چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں کبھی غور و فکر نہیں کیا؟ اور کبھی نظر اٹھا کر ان کو نہیں دیکھا؟ اور اس بات پر کہ شاید ان کا (مقررہ) وقت آگیا ہو۔ تو اب وہ اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟ |