Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 3 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿ٱتَّبِعُواْ مَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُم مِّن رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَۗ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴾
[الأعرَاف: 3]
﴿اتبعوا ما أنـزل إليكم من ربكم ولا تتبعوا من دونه أولياء قليلا﴾ [الأعرَاف: 3]
Abul Ala Maududi Logon, jo kuch tumhare Rubb ki taraf se tumpar nazil kiya gaya hai uski pairwi karo aur apne Rubb ko chodh kar dusre sarparaton ki pairwi na karo, magar tum naseehat kam hi maante ho |
Ahmed Ali جو چیز تمہارے رب کی طرف سے تم پر اتری ہے اس کا اتباع کرو اور الله کو چھوڑ کر دوسرے دوستوں کی تابعداری نہ کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry (لوگو) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا اور رفیقوں کی پیروی نہ کرو (اور) تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو |
Mahmood Ul Hassan چلو اسی پر جو اترا تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور نہ چلو اسکے سوا اور رفیقوں کے پیچھے تم بہت کم دھیان کرتے ہو [۳] |
Muhammad Hussain Najafi (اے لوگو) جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو۔ اور اس (پروردگار) کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں (حوالی موالی) کی پیروی نہ کرو۔ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔ |