Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 2 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿كِتَٰبٌ أُنزِلَ إِلَيۡكَ فَلَا يَكُن فِي صَدۡرِكَ حَرَجٞ مِّنۡهُ لِتُنذِرَ بِهِۦ وَذِكۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[الأعرَاف: 2]
﴿كتاب أنـزل إليك فلا يكن في صدرك حرج منه لتنذر به وذكرى﴾ [الأعرَاف: 2]
Abul Ala Maududi Yeh ek kitab hai jo tumhari taraf nazil ki gayi hai, pas (aey Muhammad), tumhare dil mein issey koi jhijak na ho, iske utaarne ki garz yeh hai ke tum iske zariye se (munkireen ko) darao aur iman laney waley logon ko yaad dihani ho |
Ahmed Ali یہ کتاب تیری طرف بھیجی گئی ہے تاکہ تو اس کے ذریعہ سے ڈرائے اور اس سے تیرے دل میں تنگی نہ ہونی چاہیئے اور یہ ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے محمدﷺ) یہ کتاب (جو) تم پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے تمہیں تنگ دل نہیں ہونا چاہیئے، (یہ نازل) اس لیے (ہوئی ہے) کہ تم اس کے ذریعے سے (لوگوں) کو ڈر سناؤ اور (یہ) ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے |
Mahmood Ul Hassan یہ کتاب اتری ہے تجھ پر سو چاہئے کہ تیرا جی تنگ نہ ہو اس کے پہنچانے سے [۱] تاکہ تو ڈرائے اس سے اور نصیحت ہو ایمان والوں کو [۲] |
Muhammad Hussain Najafi یہ ایک کتاب ہے جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے۔ لہٰذا تمہارے دل میں اس کی وجہ سے کوئی تنگی نہیں ہونا چاہیے۔ (یہ کتاب اس لئے نازل کی گئی ہے) تاکہ آپ اس کے ذریعہ سے (لوگوں کو خدا کے عذاب سے) ڈرائیں اور اہلِ ایمان کے لئے نصیحت اور یاد دہانی ہو۔ |