Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 6 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿فَلَنَسۡـَٔلَنَّ ٱلَّذِينَ أُرۡسِلَ إِلَيۡهِمۡ وَلَنَسۡـَٔلَنَّ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴾
[الأعرَاف: 6]
﴿فلنسألن الذين أرسل إليهم ولنسألن المرسلين﴾ [الأعرَاف: 6]
Abul Ala Maududi Pas yeh zaroor hokar rehna hai ke hum un logon se baaz-purs karein jinki taraf humne paigambar bheje hain aur paigambaron se bhi puchein (ke unhon ne paigaam rasani ka farz kahan tak anjaam diya aur unhein iska kya jawab mila) |
Ahmed Ali پھر ہم ان لوگوں سے ضرور سوال کریں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ان پیغمبروں سے ضرور پوچھیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو جن لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان سے بھی پرسش کریں گے اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے |
Mahmood Ul Hassan سو ہم کو ضرور پوچھنا ہے ان سے جن کے پاس رسول بھیجے گئے تھے اور ہم کو ضرور پوچھنا ہے رسولوں سے [۵] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک ہم ان لوگوں سے بھی باز پرس کریں گے۔ جن کی طرف رسول بھیجے گئے تھے۔ اور خود رسولوں سے بھی پوچھ گچھ کریں گے۔ |