Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 64 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿فَكَذَّبُوهُ فَأَنجَيۡنَٰهُ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ وَأَغۡرَقۡنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمًا عَمِينَ ﴾
[الأعرَاف: 64]
﴿فكذبوه فأنجيناه والذين معه في الفلك وأغرقنا الذين كذبوا بآياتنا إنهم كانوا﴾ [الأعرَاف: 64]
Abul Ala Maududi Magar unhon ne usko jhutla diya. Aakhir e kaar humne usey aur uske saathiyon ko ek kashti mein najaat di aur un logon ko dubo diya jinhon ne hamari aayat ko jhutlaya tha. Yaqeenan woh andhey log thay |
Ahmed Ali پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا پھر ہم نے اسے اور ا سکے ساتھیوں کو کشتی میں بچا لیا اور جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے انہیں غرق کر دیا بے شک وہ لوگ اندھے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry مگر ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی۔ تو ہم نے نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے ان کو تو بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا انہیں غرق کر دیا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ اندھے لوگ تھے |
Mahmood Ul Hassan پھر انہوں نے اس کو جھٹلایا پھر ہم نے بچا لیا اسکو اور انکو کہ جو اسکے ساتھ تھے کشتی میں اور غرق کر دیا انکو جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو بیشک وہ لوگ تھے اندھے [۷۷] |
Muhammad Hussain Najafi (مگر) ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا۔ (جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ) ہم نے انہیں اور جو کشتی میں ان کے ساتھ تھے ان کو نجات دی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کر دیا بے شک وہ اندھے (بے بصیرت) لوگ تھے۔ |