Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 79 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿فَتَوَلَّىٰ عَنۡهُمۡ وَقَالَ يَٰقَوۡمِ لَقَدۡ أَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحۡتُ لَكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ ٱلنَّٰصِحِينَ ﴾
[الأعرَاف: 79]
﴿فتولى عنهم وقال ياقوم لقد أبلغتكم رسالة ربي ونصحت لكم ولكن لا﴾ [الأعرَاف: 79]
Abul Ala Maududi Aur Saleh yeh kehta hua unki bastiyon se nikal gaya ke “ aey meri qaum, maine apne Rubb ka paigam tujhey pahuncha diya aur maine teri bahut khair khwahi ki, magar main kya karoon ke tujhey apne khair khwah pasand hi nahin hain” |
Ahmed Ali پھر صالح ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمایا اے میری قوم میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا چکا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر صالح ان سے (ناامید ہو کر) پھرے اور کہا کہ میری قوم! میں نے تم کو خدا کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی مگر تم (ایسے ہو کہ) خیر خواہوں کو دوست ہی نہیں رکھتے |
Mahmood Ul Hassan پھر صالح الٹا پھرا ان سے اور بولا اے میری قوم میں پہنچا چکا تم کو پیغام اپنے رب کا اور خیرخواہی کی تمہاری لیکن تمکو محبت نہیں خیرخواہوں سے [۹۶] |
Muhammad Hussain Najafi پس وہ (صالح) یہ کہتے ہوئے وہاں سے منہ موڑ کر نکل گئے اے میری قوم! میں نے تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچا دیا اور تم کو نصیحت کی مگر تم نصیحت کرنے والے خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے۔ |