Quran with Urdu translation - Surah Nuh ayat 21 - نُوح - Page - Juz 29
﴿قَالَ نُوحٞ رَّبِّ إِنَّهُمۡ عَصَوۡنِي وَٱتَّبَعُواْ مَن لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارٗا ﴾
[نُوح: 21]
﴿قال نوح رب إنهم عصوني واتبعوا من لم يزده ماله وولده إلا﴾ [نُوح: 21]
Abul Ala Maududi Nooh ne kaha “mere Rubb, unhon ne meri baat radd kardi aur un (raheeson) ki pairvi ki jo maal aur aulad paa kar aur zyada na murad ho gaye hain |
Ahmed Ali نوح نے کہا اے میرے رب بے شک انہوں نے میرا کہنا نہ مانا اور اس کو مانا جس کو اس کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ بھی فائد نہں دیا |
Fateh Muhammad Jalandhry (اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا |
Mahmood Ul Hassan کہا نوح نے اے رب میرے انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور مانا ایسے کا جسکو اُسکے مال اور اولاد سے اور زیادہ ہو ٹوٹا [۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi نوح(ع) نے(بارگاہِ خداوندی میں) عرض کیا اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور ان (بڑے) لوگوں کی پیروی کی ہے جن کے مال و اولاد نے ان کے خسارے میں اضافہ کیا ہے (اور کوئی فائدہ نہیں پہنچایا)۔ |