Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 67 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَن يَكُونَ لَهُۥٓ أَسۡرَىٰ حَتَّىٰ يُثۡخِنَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ تُرِيدُونَ عَرَضَ ٱلدُّنۡيَا وَٱللَّهُ يُرِيدُ ٱلۡأٓخِرَةَۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٞ ﴾
[الأنفَال: 67]
﴿ما كان لنبي أن يكون له أسرى حتى يثخن في الأرض تريدون﴾ [الأنفَال: 67]
Abul Ala Maududi Kisi Nabi ke liye yeh zeba nahin hai ke uske paas qaidi hon jab tak ke woh zameen mein dushmano ko acchi tarah kuchal na de. Tum log duniya ke faiyde chahte ho, halanke Allah ke peshe nazar aakhirat hai. Aur Allah gaalib aur hakeem hai |
Ahmed Ali نبی کو نہیں چاہیئے کہ اپنے ہاں قیدیوں کو رکھے یہاں تک کہ ملک میں خوب خونریزی کر لے تم دنیا کی زندگی کا سامان چاہتے ہو اور الله آخرت کا ارادہ کرتا ہے اور الله غالب حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔ تم لوگ دنیا کے مال کے طالب ہو۔ اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan نبی کو نہیں چاہئے کہ اپنے ہاں رکھے قیدیوں کو جب تک خوب خونریزی نہ کر لے ملک میں تم چاہتے ہو اسباب دنیا اور اور اللہ کے ہاں چاہئے آخرت اور اللہ زور آور ہے حکمت والا [۷۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور یہ بات نبی کے شایانِ شان نہیں ہے کہ اس کے لیے قیدی ہوں۔ جب تک وہ زمین میں خوب خون ریزی نہ کرے (فتنہ کو کچل نہ دے) تم دنیا کا مال و متاع چاہتے ہو اور اللہ آخرت چاہتا ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔ |