Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 1 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿بَرَآءَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴾
[التوبَة: 1]
﴿براءة من الله ورسوله إلى الذين عاهدتم من المشركين﴾ [التوبَة: 1]
Abul Ala Maududi Elan e baraat (immunity) hai Allah aur uske Rasool ki taraf se un mushrikeen ko jinsey tumne muhaidey (treaties) kiye thay |
Ahmed Ali الله اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں سے بیزاری ہے جن سے تم نے عہد کیا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے |
Mahmood Ul Hassan (اس سورت کے شروع میں بسم اللہ نہیں لکھی گئ اس کے مختلف اسباب بیان کئے گئے ہیں) [۱] صاف جواب ہے اللہ کی طرف سے اور اسکے رسول کی ان مشرکوں کو جن سے تمہارا عہد ہوا تھا |
Muhammad Hussain Najafi (اے مسلمانو) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ برأت ہے ان مشرکین سے جن سے تم نے (صلح کا) معاہدہ کیا تھا۔ |