Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 2 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿فَسِيحُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِي ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخۡزِي ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[التوبَة: 2]
﴿فسيحوا في الأرض أربعة أشهر واعلموا أنكم غير معجزي الله وأن الله﴾ [التوبَة: 2]
Abul Ala Maududi Pas tum log mulk mein char (four) mahine aur chal phir lo aur jaan rakkho ke tum Allah ko aajiz (frustrate) karne waley nahin ho, aur yeh ke Allah munkireen e haqq ko ruswa karne wala hai |
Ahmed Ali سو اس ملک میں چار مہینے پھر لو اور جان لو کہ تم الله کو عاجز نہیں کر سکوگے اور بے شک الله کافروں کو ذلیل کرنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو (مشرکو تم) زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ کرسکو گے۔ اور یہ بھی کہ خدا کافروں کو رسوا کرنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan سو پھر لو اس ملک میں چار مہینے اور جان لو کہ تم نہ تھکا سکو گے اللہ کو اور یہ کہ اللہ رسوا کرنے والا ہے کافروں کو [۲] |
Muhammad Hussain Najafi (اے مشرکو) اب تم صرف چار ماہ تک اس سر زمین پر چل پھر لو اور جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کو ذلیل و رسوا کرنے والا ہے۔ |