Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 115 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوۡمَۢا بَعۡدَ إِذۡ هَدَىٰهُمۡ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ ﴾
[التوبَة: 115]
﴿وما كان الله ليضل قوما بعد إذ هداهم حتى يبين لهم ما﴾ [التوبَة: 115]
Abul Ala Maududi Allah ka yeh tareeqa nahin hai ke logon ko hidayat dene ke baad phir gumraahi mein mubtala karey jab tak ke unhein saaf saaf bata na de ke unhein kin cheezon se bachna chahiye. Dar haqeeqat Allah har cheez ka ilm rakhta hai |
Ahmed Ali اورالله ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو صحیح راستہ بتلانے کے بعد گمراہ کر دے جب تک ان پر واضح نہ کر دے وہ چیز جس سے انہیں بچنا چاہیے بے شک الله ہر چیز کو جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ ایسا نہیں کہ گمراہ کرے کسی قوم کو جبکہ ان کو راہ پر لا چکا جب تک کھول نہ دے ان پر جس سے انکو بچنا چاہئے بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے [۱۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور اللہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد اس وقت تک گمراہ نہیں قرار دیتا جب تک ان پر یہ واضح نہ کر دے کہ انہیں کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے۔ بیشک اللہ ہر شے کا جاننے والا ہے۔ |