Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 123 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ ٱلۡكُفَّارِ وَلۡيَجِدُواْ فِيكُمۡ غِلۡظَةٗۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ ﴾
[التوبَة: 123]
﴿ياأيها الذين آمنوا قاتلوا الذين يلونكم من الكفار وليجدوا فيكم غلظة واعلموا﴾ [التوبَة: 123]
Abul Ala Maududi Aey logon jo iman laye ho, jung karo un munkireen e haqq se jo tumse qareeb hain aur chahiye ke woh tumhare andar sakhti payein, aur jaan lo ke Allah muttaqiyon ke saath hai |
Ahmed Ali اے ایمان والو اپنے نزدیک کے کافروں سے لڑو اور چاہئے کہ وہ تم میں سختی پائیں اور جان لو کہ اللہ پر ہیزگاروں کے ساتھ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت وقوت جنگ) معلوم کریں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے |
Mahmood Ul Hassan اے ایمان والو لڑتے جاؤ اپنے نزدیک کے کافروں سے [۱۴۴] اور چاہئے کہ ان پر معلوم ہو تمہارے اندر سختی [۱۴۵] اور جانو کہ اللہ ساتھ ہے ڈر والوں کے [۱۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi اے ایمان والو! ان کافروں سے جنگ کرو جو تمہارے آس پاس ہیں اور چاہیے کہ وہ جنگ میں تمہارے اندر سختی محسوس کریں۔ اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔ |