Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 128 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿لَقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُولٞ مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ عَزِيزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيصٌ عَلَيۡكُم بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ ﴾
[التوبَة: 128]
﴿لقد جاءكم رسول من أنفسكم عزيز عليه ما عنتم حريص عليكم بالمؤمنين﴾ [التوبَة: 128]
Abul Ala Maududi Dekho! Tum logon ke paas ek Rasool aaya hai jo khud tumhi mein se hai, tumhara nuqsan mein padhna uspar shaaq (giran/grievous) hai, tumhari falaah ka woh harees(greedily anxious) hai, iman laney walon ke liye woh shafeeq aur raheem hai |
Ahmed Ali البتہ تحقیق تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول آیا ہے اسے تمہاری تکلیف گراں معلوم ہوتی ہے تمہاری بھلائی پر وہ حریص ہے مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (لوگو) تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔ تمہاری تکلیف ان کو گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے (اور) مہربان ہیں |
Mahmood Ul Hassan آیا ہے تمہارے پاس رسول تم میں کا [۱۵۱] بھاری ہے اس پر جو تم کو تکلیف پہنچے [۱۵۲] حریص ہے تمہارے بھلائی پر [۱۵۳] ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہے [۱۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi (اے لوگو!) تمہارے پاس (اللہ کا) ایک ایسا رسول آگیا ہے جو تم ہی میں سے ہے جس پر تمہارا زحمت میں پڑنا شاق ہے تمہاری بھلائی کا حریص ہے اور ایمان والوں کے ساتھ بڑی شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے۔ |